مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی پولیس نے برطانیہ کے مختلف شہروں سے بارہ افراد کو دہشتگردی کے کارروائی کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
برطانیہ میں انسدادِ دہشتگردی یونٹ کے سربراہ اسٹنٹ کمشنر پولیس جان یٹس نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا ہے کہ یہ گرفتاریاں ایک بڑے پیمانے پر ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں عمل میں آئیں جس میں کئی شہروں کی پولیس نے حصہ لیا۔ان کے مطابق گرفتار کیے جانے والے افراد میں سے پانچ کو کارڈف، چار کو سٹوک آن ٹرینٹ اور تین کو لندن سے حراست میں لیا گیا۔برطانوی پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے افراد کی عمریں سترہ سے اٹھائیس برس کے درمیان ہیں اور انہیں پیر کی صبح برطانوی وقت کے مطابق پانچ بجے ان کے گھروں اور ان کے قریب واقع مقامات سے گرفتار کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ